ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / قومی ہاکی کیمپ میں 53مرد اور 37خواتین کھلاڑیوں منتخب

قومی ہاکی کیمپ میں 53مرد اور 37خواتین کھلاڑیوں منتخب

Thu, 25 May 2017 11:23:45  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،24مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی مرد اور خواتین جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کے بنگلور کے سائی سینٹر میں منعقد قومی کیمپ میں 53مرد اور 37خواتین کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔بدھ سے شروع یہ کیمپ مردوں کے لئے 30جون تک اور خواتین کے لئے 3جولائی تک ہوگا۔ہندوستانی کھیل اتھارٹی (پی ایس آئی)سینٹر میں بدھ سے شروع ہوئے اس 5ہفتے طویل ٹریننگ کیمپ میں 53مرد اور 37خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے اور ایک ماہ سے زیادہ مدت کے اس کیمپ میں اپنے کھیل کو بہتر کرکے مستقبل میں ہونے والے ٹورنامنٹوں کے لئے دعویداری پیش کریں گے۔ہاکی انڈیا کی طرف سے اس منعقد کیمپ کا بنیادی مقصد 2020میں ہونے والے عالمی کپ کے لئے کھلاڑیوں کی ایک مضبوط پول تیار کرنا ہے تاکہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کر کے خطاب کا دفاع کیا جا سکے۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان موجودہ جونیئر ورلڈ کپ چمپئن ہے۔
 


Share: